Thursday, May 2, 2024

پرویزخٹک بھی پشاور زلمی کی سپورٹ میں پیش پیش

پرویزخٹک بھی پشاور زلمی کی سپورٹ میں پیش پیش
March 5, 2017
پشاور(92نیوز)پی ایس ایل کا جنون اقتدار کے ایوانوں میں بھی سر چڑھ کر بولنے لگا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور زلمی کی شرٹ پہن کر تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور صوبائی وزراء کو لاہور روانہ کیا تو عمران خان اور جہانگیر ترین کی پشاور زلمی کی شرٹ والی تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں، تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل فائنل کے لئے سیٹی بجی تو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی جوش میں آ گئے، ٹویٹر پر پشاور زلمی کی شرٹ شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، فائنل میں کابینہ کے تین زلمی بھی بھیج رہا ہوں۔ صوبائی وزراء شاہ فرمان، محمد عارف اور شہرام ترکئی نے پشاور سے روانہ ہوتے ہی ویڈیو جاری کر دی اور آنے کی نوید سنا دی۔ فائنل سے قبل ہی پشاور زلمی کی شرٹ پہنے وزراء نے کرکٹ کھیلی جبکہ سوشل میڈیا پر عمران خان اور جہانگیر ترین کی زلمی شرٹ کے ساتھ تصاویر شیئر کی گئیں، جوش تازہ اور جذبہ تازہ ہے، جیت کسی کی بلکہ نہیں پاکستان کی ہے۔