Tuesday, May 21, 2024

پرویزالہٰی کی ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے عہدیداروں کے وفد سے ملاقات

پرویزالہٰی کی ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے عہدیداروں کے وفد سے ملاقات
February 7, 2020
لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کی گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے صدرسلیمان حبیب کی قیادت میں ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے عہدیداروں پر مشتمل وفد سے ملاقات کی، اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سسٹم ایسا ہو کہ ڈاکٹر باہر نہ جائیں۔ چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے مسائل حل ہونے چاہئیں اور انہیں بھی دل لگا کر مریضوں کی خدمت کرنی چاہئے۔یہ نہیں کہ ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنے مسائل و مطالبات کیلئے آئے روز ہڑتال پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سسٹم کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔اسپتالوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔