Friday, May 10, 2024

پرویزالہٰی سے خانہ کعبہ کلید بردار کے ترجمان کی ملاقات، شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی

پرویزالہٰی سے خانہ کعبہ کلید بردار کے ترجمان کی ملاقات، شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی
December 7, 2020

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے خانہ کعبہ کے کلید بردار ڈاکٹر صالح زین العابدین کے پاکستان میں ترجمان میاں عبدالرحمٰن نے ملاقات کی۔

میاں عبدالرحمٰن نے چودھری پرویزالہٰی سے ملاقات میں چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔ اِس موقع پروفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجودتھے۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ خانہ کعبہ ہماری عقیدتوں کا مرکز ہے۔ اللہ کے گھر خدمت سب سے زیادہ اہم فریضہ ہے جس کا اعزاز صرف خوش قسمت لوگوں کو ہی میسر ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے خانہ کعبہ کا طواف بند ہو جانا یقینا پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے ایک بہت بڑا صدمہ تھا۔ ابھی بھی احتیاط اور مکمل ایس او پیز کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ ہم سب مل کر اللہ تعالیٰ کے حضور دُعا کریں کہ کورونا جیسی موذی وباء سے جلد نجات حاصل ہو۔ دُعا ہے کہ ہم سب پر خانہ کعبہ کے دروازے ایک مرتبہ پھر سے کھل جائیں۔