Wednesday, May 8, 2024

پرویزالہٰی سے حفیظ شیخ، اعجاز شاہ اور عبدالقدوس کی ملاقات، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی

پرویزالہٰی سے حفیظ شیخ، اعجاز شاہ اور عبدالقدوس کی ملاقات، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی
November 14, 2020
لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ، وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی، چودھری شجاعت حسین کی صحت بارے دریافت کیا اور انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مستند ڈاکٹروں کی ٹیم بہت اچھے طریقے سے چودھری شجاعت حسین کی دیکھ بھال کرر ہی ہے۔ انشاء اللہ وہ بہت جلد صحتیاب ہو کر جلد گھر واپس آ جائیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین ایک منجھے ہوئے اور نفیس سیاستدان ہیں۔ مشکل وقت میں چودھری شجاعت حسین کی مشاورت سے بہت آسان حل نکل آتے ہیں۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین پاکستان کا اثاثہ ہیں، موجودہ سیاسی حالات میں انکی بصیرت کی اشد ضرورت ہے۔