Friday, April 19, 2024

پرویزالہٰی کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس

پرویزالہٰی کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس
July 13, 2020
لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا، آئندہ اسمبلی اجلاس، عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کیلئے ایس او پیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، ارکان اسمبلی ملک ندیم کامران، سید عباس علی، خلیل طاہر سندھو، محمد معاویہ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک شریک ہوئے۔ اجلاس میں آئندہ اسمبلی اجلاس، عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کیلئے ایس او پیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرویزالہٰی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حکومت کے 52 جبکہ اپوزیشن کے 48 ارکان شرکت کر سکیں گے۔ باقی ارکان کیفے ٹیریا اور کمیٹی روم میں بڑی سکرین پر اسمبلی کی براہ راست کارروائی دیکھ سکیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مرتب کردہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے۔