Friday, May 10, 2024

مشرف کے وکیل کا خصوصی عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنیکا اعلان

مشرف کے وکیل کا خصوصی عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنیکا اعلان
December 17, 2019
لاہور (92 نیوز) سا بق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے خصوصی عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ رضا بشیر کا کہنا ہے کیس ہی غلط ہے۔ پرویزمشرف کے وکیل رضا بشیر نے کہا کہ ملزم کو فیئر ٹرائل کا موقع فراہم نہیں کیا گیا، جلد بازی میں حتمی دلائل سنے بغیر فیصلہ سنایا گیا۔ ادھر دبئی میں زیرعلاج پرویزمشرف کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا گیا، تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں خصوصی عدالت کے فیصلے پر آل پاکستان مسلم لیگ کا ردعمل سامنے آیا ہے، اے پی ایم ایل کی جاری پریس ریلیز میں ردعمل میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر حیرت ہے، پرویز مشرف کے وکیل کو سنا نہیں گیا، آل پاکستان مسلم لیگ کی پریس ریلیز میں یہ کہا گیا ہے۔