Friday, April 26, 2024

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، علی ضیاء باجوہ حکومتی وکیل مقرر

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، علی ضیاء باجوہ حکومتی وکیل مقرر
December 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں علی ضیاء باجوہ کو حکومتی وکیل مقرر کر دیا گیا۔ سنگین غداری کی خصوصی عدالت میں کل ہونے والی سماعت کےدوران علی ضیاء باجوہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی حیثیت میں پیش ہوں گے۔ حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنگین غداری کیس میں علی ضیاء باجوہ کو حکومتی وکیل مقررکیا۔ پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس کی سماعت کل ہو گی۔ دوسری طرف سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو شدید علالت کی حالت میں دبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف نے ویڈیو بیان میں کہا کہ چکر آنے کے بعد بے ہوش ہو گیا جس کے بعد مجھے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ طبیعت بہت خراب ہے ، اسپتال آنا لگا رہتا ہے ، امید ہے مجھے عدالت سے انصاف ملے گا ، میرے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ، انصاف کا تقاضہ پورا نہیں ہوا ، میرے وکیل کو بھی نہیں سنا جا رہا ۔ سابق صدر و جنرل (ر) کا کہنا تھا کہ کئی جنگیں لڑ چکا ہوں ، ملک کی 10 سال خدمت کی ، میری نظر میں آئین شکنی کیس بے بنیاد ہے ، کمیشن کیس میں میرا بیان ریکارڈ کرے ۔