Sunday, September 8, 2024

پرویز مشرف کے بیرون ملک جاتے ہی پی پی سڑکوں پر آگئی

پرویز مشرف کے بیرون ملک جاتے ہی پی پی سڑکوں پر آگئی
March 20, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جیالے رہنماؤں نے نواز حکومت کے خلاف بھی بغاوت کا  مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کےمطابق پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کے خلاف پیپلز پارٹی بھی سڑکوں پر آگئی سینیٹر تاج حیدر کی قیادت میں جیالوں کی بڑی تعداد کراچی پریس کلب کے باہر جمع ہوئی  اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے رہنماؤں نے مشرف کو دبئی روانگی کو حکومت کی مک مکا پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ۔ سینیٹر تاج حیدر نے تو نواز شریف کے خلاف بھی آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرڈالا ۔ رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمروں کا مقابلہ کیا جب وزیراعظم نوازشریف اسٹیلشمنٹ کے کندھوں پر بیٹھ کر سیاست میں آئے ۔