Friday, March 29, 2024

پرویز مشرف کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے ، مصطفی کمال

پرویز مشرف کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے ، مصطفی کمال
December 23, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی کےسربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پرویز مشرف  کیس میں انصاف کے تقاضےپورے نہیں کئے گئے ، آرٹیکل چھ کی تمام شقوں پر عملدرآمد کیاجائے، انہوں نے کہا کہ جب تک وزیراعظم، وزیراعلی سندھ ملاقات نہیں کریں گے، کراچی کےمسائل حل نہیں ہوں گے۔ مصطفی کمال ساحل کی اراضی الاٹمنٹ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایک شخص کو سزا دینا مناسب نہیں آرٹیکل چھ کےتمام شقوں پر عملدرآمد کیاجائے ، پرویز مشرف سےمتعلق عدالتی فیصلے کوکراچی کی ایک جماعت لسانی رنگ دےرہی ہے۔ پی ایس پی سربراہ نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان کراچی کےچار دورےکرچکےہیں لیکن مسائل حل نہیں ہوئے ، وزیراعظم جب تک وزیراعلی سےملاقات نہیں کریں گے۔تب تک مسائل جوں کےتوں رہیں گے۔ اس سےپہلے احتساب عدالت نےاراضی قانونی الاٹمنٹ  کیس میں ایک بار  پھر  زین ملک کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے  اور کیس کی سماعت سترہ جنوری تک ملتوی کردی۔