Friday, April 19, 2024

پرویز مشرف کی حمایت میں آج کراچی میں ریلی نکالیں گے، خالد مقبول

پرویز مشرف کی حمایت میں آج کراچی میں ریلی نکالیں گے، خالد مقبول
December 22, 2019
کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان پرویز مشرف کی حمایت میں آج کراچی میں ریلی نکالے گی، وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں مشرف کے خلاف فیصلے سے جذبات مجروح ہوئے۔ ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف نے ملک و قوم کی 40 سال خدمت کی، عوام ثابت کردیں گے کہ وہ محسن پاکستان کے ساتھ ہیں، کوشش ہوگی ریلی کی وجہ سے ٹریفک میں رکاوٹ نہ بنے۔