Sunday, September 8, 2024

پرویز مشرف کو فرار ہونے دیا گیا تو اہم کیس ادھورے رہ جائیں گے : بلاول

پرویز مشرف کو فرار ہونے دیا گیا تو اہم کیس ادھورے رہ جائیں گے : بلاول
March 17, 2016
کراچی (92نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کے اجازت دینے پر پیپلزپارٹی قیادت برہم ہوگئی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت پرویز مشرف کو احسان مندی کا صلہ دے رہی ہے۔ مشیر اطلاعات سندھ کو جمہوریت ایک بار پھر خطرے میں نظر آنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر پیپلزپارٹی کی قیادت نے توپوں کا رخ وفاق کی طرف کردیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویز مشرف ان کی والدہ بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں بھی نامزد ہیں۔ غداری کیس بھی زیر سماعت ہے۔ اگر سابق صدر کوملک سے فرارہونے دیا گیا تو اہم کیسز اور قانون کے تقاضے ادھورے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام یہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکومت پرویز مشرف کو ان کی احسان مندی کا صلہ دے رہی ہے۔ ادھر مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے بھی پرویز مشرف کی روانگی کو حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا۔ انہوں نے پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دینے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی حکمت عملی کے ذریعے آمریت سے جان چھڑائی۔