Friday, April 26, 2024

پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیلنج

پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیلنج
December 19, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیلنچ کر دیا گیا۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پرویزمشرف پر سنگین غداری ایکٹ لاگو نہیں ہوتا، آرٹیکل 6 کو اٹھارہویں آئینی ترمیم میں تبدیل کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویزمشرف نے 2007 میں ایمرجنسی لگائی، آئین میں اٹھارہویں ترمیم 2010 میں کی گئی۔ پرویز مشرف نے اپنے دور اقتدار میں کوئی آئین و قانون شکنی نہیں کی۔ پرویزمشرف نے ریفرنڈم کے ذریعے اپنے اقتدار کو آئینی وقانونی حیثیت دی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جس شخص پر آئین شکنی کا اطلاق نہیں ہوتا اس پر آرٹیکل 6 لاگو نہیں ہوتا۔ درخواست رجسٹرار آفس کو موصول ہو گئی ہے جسے سکروٹنی کے بعد باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا ۔