Thursday, September 19, 2024

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری
April 1, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نکالنے کا اختیار حکومت کے پاس ہے۔ حکومت نے اپنی اپیل میں مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر ٹھوس مؤقف اختیار نہیں کیا۔ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلی فیصلہ تیرہ صفحات پر مشتمل ہے۔ فیصلہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے تحریر کیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف قانونی جواز پر ہی کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے مطابق تھا۔ مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نکالنے کا اختیار حکومت کے پاس ہے، حکومت نے اپنی اپیل میں مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر کوئی ٹھوس مؤقف اختیار نہیں کیا۔ اٹارنی جنرل بھی حکومت سے کوئی ٹھوس ہدایات لے کر نہیں آئے۔ پرویز مشرف کیخلاف مختلف عدالتوں میں فوجداری مقدمات زیرسماعت ہیں۔ وفاقی حکومت اور خصوصی عدالت نے اس حوالے سے اپنے اختیارات استعمال نہیں کیے۔ معاملے کی حساسیت اور سیاسی نوعیت کے مدنظر سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے پر عملدرآمد 15روز کیلئے معطل کیا۔ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا پہلا حکم عبوری تھا۔۔