Friday, April 19, 2024

پرویز مشرف نے لوگوں کو بموں سے روکا،اب دبئی میں بیٹھارورہا ہے ، آصف زرداری

پرویز مشرف نے لوگوں کو بموں سے روکا،اب دبئی میں بیٹھارورہا ہے ، آصف زرداری
December 15, 2018
حیدر آباد ( 92 نیوز) پیپلزپارتی نے حیدر آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ  کیا،  جلسے میں جیالوں نے پر جوش انداز میں شرکت کی اور ترانوں پر رقص کیا  ۔ اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد کے ایوانوں میں بیٹھے لوگوں کوا ندھے گونگے اور بہرے قرار دے دیا ۔ حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ  پرویز مشرف نے لوگوں کو بموں سے روکا تھا، اب دبئی میں بیٹھا رو رہا ہے ، تین سال کی نوکری کرنے والوں کو فیصلے کرنے کا حق نہیں ، قوم کے فیصلے صرف پارلیمنٹ کا حق ہے ۔ آصف علی زرداری نے اس موقع پر حکومت وقت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی حکومت پر لوگوں کا روزگار چھیننے کے الزامات عائد کئے  اور کہا کہ  بڑی تعداد میں کیسز زیر التواء ہیں اُن کو حل کریں، میرے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی ان میں ہمت ہی نہیں، یہ لوگ لائے گئے ہیں ان سے کوئی کام نہیں ہوسکتا، انہیں مرغی انڈے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا۔