Friday, April 26, 2024

پرویز مشرف نے عدالتی فیصلے کو مشکوک قرار دے دیا

پرویز مشرف نے عدالتی فیصلے کو مشکوک قرار دے دیا
December 18, 2019
 دبئی (92 نیوز) سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کو مشکوک قرار دے دیا۔ دبئی کے اسپتال میں زیر علاج سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر رد عمل سامنے آ گیا۔ اپنے ویڈیو بیان  میں سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا بے جا اختیارات استعمال کرنے والوں نے ایک فرد کو ٹارگٹ کیا۔ پرویز مشرف نے کہا فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔ ویڈیو بیان ریکارڈ کرانے کا کہا مگر میری بات نہیں سنی گئی۔ وکلا کو بھی صفائی کا موقع نہیں دیا گیا۔ سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے خدمات یاد رکھنے پر پاکستانی عوام اور فوج کے شکر گزار ہیں اور یہ اعتماد ان کیلئے تمغہ ہے ۔ پرویز مشرف نے کہا وہ قانون ٹیم سے مشاورت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔