Tuesday, April 23, 2024

پرویز مشرف نے انتخابی نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

پرویز مشرف نے انتخابی نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
June 4, 2015
کراچی (92نیوز) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سپریم کورٹ میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو بیرسٹر فروغ نسیم کے توسط سے چیلنج کیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 اور63 پر پورا نہ اترنے کے باعث نااہل قرار دیا گیا۔ 3 نومبر کی ایمرجنسی کے فیصلے کا ذمہ دار مجھے نہیں ٹھہرایا گیا۔3نومبر کے اقدام کی بنیاد پر نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ پرویز مشرف نے موقف اپنایا ہے کہ جسٹس فیصل عرب نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل بھی کی مگر فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ خصوصی عدالت میں ٹرائل ابھی تک مکمل نہیں ہوا جب تک فیصلہ نہیں آجاتا ملزم ہوں مجرم نہیں۔ پرویز مشرف نے استدعا کی کہ صرف الزام کی بنیاد پر نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔