Tuesday, April 23, 2024

پرویز مشرف فیصلے سے متعلق حکومت آئینی راستہ اختیار کریگی، بابر اعوان

پرویز مشرف فیصلے سے متعلق حکومت آئینی راستہ اختیار کریگی، بابر اعوان
December 23, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان کہتے ہیں عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ پرویز مشرف فیصلے کے پیرا 66 سے متعلق حکومت آئینی اور قانونی راستہ اختیار کرے گی، ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی جواز ہے نہ ہی یہ موقع ہے۔ اداروں میں تصادم کا بھی کوئی خطرہ نہیں، مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کیس میں وزارت داخلہ شکایت کنندہ تھی جب تک ادارے آزاد اور خودمختار نہ ہوں ریاست آ گے نہیں بڑھتی۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سامنے ہے، کور کمیٹی کا فیصلہ ہے سزا یافتہ شخص کو حکومت بیرون ملک نہیں جانے دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف اب تک لندن میں کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے نہ باقاعدہ علاج شروع ہوسکا۔ بابر اعوان کا کہناتھا کہ کشمیر کے بعد مودی نے متنازعہ شہریت بل سے اپنے شہریوں پر خودکش حلمہ کیا کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ بھارت کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت پابندیاں عائد کرے اور بھارت کی رکنیت معطل کرے۔