Saturday, April 27, 2024

پرویز مشرف غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت

پرویز مشرف غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت
November 25, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پرویز مشرف غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سوالات اٹھا دیے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز مشرف اسلام آباد کے رہائشی ہیں، لاہورہائیکورٹ کیس کیسے سن سکتی ہے، عدالت نے پرویزمشرف کے وکیل کو مزید دلائل کیلئے کل تک کی مہلت دےدی۔ درخواست گزار کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے کہ  خصوصی عدالت نے 19 نومبر کو مؤقف سنے بغیر غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کیا، بیماری کی وجہ سے بیرون ملک زیر علاج مقیم ہوں ، بیماری کی وجہ سے خصوصی عدالت میں اپنا مؤقف پیش نہیں کرسکا۔