Monday, May 20, 2024

پرویز مشرف دور کا ایک اور فیصلہ کالعدم ، سندھ سرکار نے لینڈ کمیشن ختم کردیا

پرویز مشرف دور کا ایک اور فیصلہ کالعدم ، سندھ سرکار نے لینڈ کمیشن ختم کردیا
October 4, 2017

پرویز مشرف دور کا ایک اور فیصلہ کالعدم ، سندھ سرکار نے لینڈ کمیشن ختم کردیا
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ حکومت نے پرویز مشرف دور کا ایک اور فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سندھ سرکار نے لینڈکمیشن ختم کر دیا۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اور کو آرڈینیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
لینڈ کمیشن ختم ہونے سے چیئرمین زاہدقربان علوی سمیت 5 ممبران فارغ ہو گئے۔
چیف سیکرٹری سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے سندھ لینڈ کمیشن کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،سندھ لینڈ کمیشن سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے سال دو ہزار ایک میں قائم کیا تھا،وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کی مسلسل موصول ہونے والی شکایات پر سندھ لینڈ کمیشن کو ختم کردیا، جس کے بعد چیئرمین زاہد قربان علوی سمیت پانچ ممبران بھی فارغ ہوگئے۔