Thursday, March 28, 2024

پرویز مشرف حملہ کیس کے تین ملزم ناکافی شواہد کی بنا پر بری

پرویز مشرف حملہ کیس کے تین ملزم ناکافی شواہد کی بنا پر بری
November 30, 2017

سپریم کورٹ( 92 نیوز ) سابق صدر پرویز مشرف پر حملہ کیس کے تین ملزم ناکافی شواہد کی بنا پر بری کر دیئے گئے ۔ جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ مچھلی اصل تھی ۔ استغاثہ کی غفلت کے باعث جال سے نکل گئی۔
ٹرائل کورٹ سے سزائے موت ، ہائیکورٹ سے عمر قید کی سزا پانے والے تینوں مجرم ناکافی شواہد کی بنا پر سپریم کورٹ سے آزاد ہو گئے ۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا ۔ مچھلی تو اصل تھی گر استغاثہ کی غفلت کے باعث جال سے نکل گئی۔
ملزمان انتخاب عباسی ، ظفر علی اور محمد کبیر پر الزام تھا کہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔