Monday, May 13, 2024

پرویز مشرف بارے فیصلہ آئین پاکستان کیخلاف ہے، علامہ طاہر اشرفی

پرویز مشرف بارے فیصلہ آئین پاکستان کیخلاف ہے، علامہ طاہر اشرفی
December 19, 2019
لاہور (92 نیوز) علامہ طاہر اشرفی کا پرویز مشرف کے بارے میں عدالتی فیصلے پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہتے ہیں کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں، فیصلہ آئین پاکستان کے خلاف اور اس کا ہدف پاکستان کی فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ جج صاحب خودآئین اور قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے امید ہے چیف جسٹس از خود نوٹس لیں گے۔ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی لاش ڈی چوک پر لٹکانے کے بارے میں کہا کیا پاکستان میں چنگیز خان کا قانون آگیا ہے کہ لاش کی بے حرمتی کی جائے۔