Sunday, September 8, 2024

پرویز مشرف ایک بار پھر بیمار پڑ گئے

پرویز مشرف ایک بار پھر بیمار پڑ گئے
March 12, 2016
کراچی (92نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی۔ ڈاکٹرز نے گھر پہنچ کر طبی معائنہ شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر ڈاکٹرز کی ٹیم فوری طور پر ان کے گھر پہنچی اور طبی معائنہ شروع کر دیا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم کے مطابق سابق صدر کی بائیں ٹانگ میں تکلیف ہے جس کی وجہ سے ان کی بائیں ٹانگ سن ہو گئی ہے۔