Friday, April 26, 2024

پرویز رشید کی قربانی قبول نہیں : شیخ رشید

پرویز رشید کی قربانی قبول نہیں : شیخ رشید
November 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پرویز رشید کی قربانی قبول نہیں اصل بندے کو پکڑا جائے ۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے یوم تشکر جلسے سے خطاب کرتے ہ ہوئے شیخ رشید نے حکومت کو خوب لتاڑا ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کی قربانی قبول نہیں اصل بندہ پکڑا جائے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے عمران خان کو گرفتار کیا جاتا تو خانہ جنگی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ  کپتان اگر باہر نکلتے تو انہیں کامیاب بنانے کے بعد سیاست کو خیرباد کہہ دیتا دل کہتا ہے سپریم کورٹ وزیراعظم نواز شریف سے نجات دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ نوازشریف کے محل کو آگ لگادیں کیونکہ نوازشریف چھانگا مانگا میں خریدو فروخت کرتے رہے ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم کو مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا وہ پاک فوج کو پولیس بنانا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اوپر اللہ وکیل نیچے شیخ رشید وکیل ہے ۔ میں کلبھوشن یادیو کو پکڑنے پر فوج کو سلام پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نوازشریف کو مضبوط کررہے ہیں  لیکن شاہ صاحب کو اس پرڈوب مرنا چاہیے ۔