Sunday, May 12, 2024

پرویز رشید کی جگہ کس کو میدان میں اتاریں، ن لیگی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی

پرویز رشید کی جگہ کس کو میدان میں اتاریں، ن لیگی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی
February 23, 2021

لاہور (92 نیوز) پرویز رشید کے نااہل ہونے پر لیگی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی کہ اب کس کو میدان میں اتاریں۔

لیگی قیادت کی  پرویز رشید کے متبادل امیدواروں پرمشاورت ، ذرائع ن لیگ کے مطابق لیگی قیادت ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے موجودہ صورتحال سے نکلنے پر تبادلہ خیال کر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناءاللہ خاں ، احسن اقبال سمیت دیگر سے لیگی قیادت مشاورت کررہی ہے۔

ن لیگ کے سینیٹ کے متبادل امیدواروں میں سیف الملوک کھوکھر۔انجینئر بلیغ الرحمٰن اورسعود مجید شامل ہیں جبکہ عرفان صدیقی اور مشاہداللہ کے بیٹے ڈاکٹر افنان خاں بھی دوڑ میں شریک ہیں۔

سیف الملوک کھوکھر کو پرویز رشید کے متبادل ٹکٹ دئیے جانے کا امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کریں گے، دوسری جانب لیگی ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنماوں نے پرویز رشید سےبھی رابطے کیے ہیں۔

مریم نواز سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے پرویز رشید کو قانونی جنگ جاری رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ ناامید نہ ہوں قانونی جنگ جاری رکھیں۔