Sunday, September 8, 2024

پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مشرف کی بدروح نےنواز گورنمنٹ کے خلاف سازش کی

پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مشرف کی بدروح نےنواز گورنمنٹ کے خلاف سازش کی
August 18, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراطلاعات اور نوازشریف کے قریبی ساتھی پرویز رشید کی سیاسی منظر نامے پر دھماکے دار انٹری۔ ڈان لیکس کی تحقیقات کے نتیجے میں وزارت سے نکالے گئے پرویز رشید نے فوج اور عدلیہ کے ساتھ ساتھ چودھری نثار کو بھی تنقید کانشانہ بنایا۔

ڈان لیکس کی تحقیقات کے نتیجے میں ذمہ دار ٹھہرائے جانے کے بعد وزارت سے فارغ کیے گئے سابق وزیراطلاعات اورمیاں نوازشریف کے قریبی ساتھی پرویز رشید سیاسی منظر نامے پر ایک دھماکے کے ساتھ ظاہر ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مہرہ بنی ،ادارہ نہیں کچھ افراد ملوث ہیں

پرویز رشید نے بھی اپنے قائد نوازشریف کی طرح سازشوں کا ذکر ضرور کیا لیکن نام لینے کےبجائے صرف مشرف کا ہی ذکر کیا۔

مشرف کی بدروح نےنواز گورنمنٹکے خلاف سازش کی،میں نے جمہوریت کےلیے قربانی دی۔

پرویز رشید نے اپنے سابق وزیرداخلہ چودھری نثار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزارت داخلہ ہوتے ہوئے بھی ہمارے خلاف بہت کچھ ہوا۔

پرویز رشید نے کہا کہ پہلے نکالے جانے والے وزرائے اعظم خاموشی سے گھر چلے جاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہواپرویز رشید کو ڈان لیکس کی انکوائری کے نتیجے میں وزارت سے ہٹایا گیاتھا۔