Saturday, April 20, 2024

پرویز رشید کا متنازعہ بیان پارلیمانی کمیٹی میں سنوایا جائے: مفتی منیب الرحمن

پرویز رشید کا متنازعہ بیان پارلیمانی کمیٹی میں سنوایا جائے: مفتی منیب الرحمن
May 20, 2015
کراچی (92نیوز) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ پرویز رشید کی ترجمانی اور علماءپر لعن طعن کرنے والے ایک بار وفاقی وزیر کا پورا بیان سن لیں، ان کی جانب سے پیش کی جانوالی تاویلات ان کے بیان کا ساتھ نہیں دے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود مذہبی اور سیاسی جماعتوں سے مطالبہ ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں پرویز رشید کا بیان سنوایا جائے۔ اتحاد تنظیمات مدارس کے قائدین نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ پرویز رشید کا متازعہ بیان اپنی وضاحت آپ ہے، اسے پی ٹی وی پر نشر کیا جائے۔