Friday, May 17, 2024

پرویز رشید ایف آئی اے کے روبرو پیش ہو گئے

پرویز رشید ایف آئی اے کے روبرو پیش ہو گئے
December 30, 2019
لاہور ( 92نیوز) مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید   جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں ایف آئی اے کے روبرو پیش ہو گئے  ۔ایف آئی اے انسداددہشتگردی ونگ نے پرویز رشید سے پوچھ گچھ کی ۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ن لیگ کا کہنا تھاکہ حکومت اس سے پہلے بھی سیاسی حریفوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش کرچکی ہے، اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے کے لیے اب ایف آئی اے کو استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پہلے اے این ایف ،نیب ناکام ہوئی اور اب ایف آئی اے بھی ناکام ہوگی۔حکومت ان اداروں کو سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے استعمال کررہی ہے ،  گیس بحران  کے ذمے دار وزارتوں پر فائز ہیں اورجنہوں نے اسکو ختم کیا وہ جیلوں میں ہیں۔ پرویز رشید نے سال 2020 کو حقیقی تبدیلی کا سال قراردے دیا ، کہا کہ  این آر او نہ دینے کا نعرہ لگانے والوں نے خود اپنے دوستوں کو ہی این آر او دیدیا ہے۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھاکہ ہمارے قائدمیاں نوازشریف ہیں جبکہ شہباز شریف صدر ہیں  اور مشترکہ طور پر ہم سب ایک ہیں۔پنجاب کا شہباز شریف کے بغیر کوئی پرسان حال نہیں۔