Friday, May 10, 2024

پرویز رشید اور عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

پرویز رشید اور عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا
December 23, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) نیب کے بعد ایف آئی اے نے بھی لیگی رہنماؤں کیلئے جال بچھا دیا۔ سینیٹر پرویز رشید اور ایم پی اے عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔ عطا تارڑ کو بھی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بلاوا بھیج دیا۔ مسلم لیگ ن کے مزید رہنما تحقیقاتی اداروں کے نشانے پر آگئے، ایف آئی اے نے سینیٹر پرویز رشید اور ایم پی اے عظمیٰ بخاری کو طلب کرلیا، دونوں کو جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں 30 دسمبر کو بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن پنجاب کےڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عطا تارڑ کو بھی ایف آئی اے لاہور نے 27 دسمبر کو طلب کر لیا، سائبر کرائم ونگ کی طرف سے طلبی کے مراسلے کی کاپی نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلی۔ اس سے قبل ہی مسلم لیگ ن کی تقریباً تمام مرکزی قیادت نیب کے کیسز کا سامنا کر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، خواجہ برادران اور احسن اقبال سمیت کئی رہنماء حراست میں ہیں، خواجہ آصف کیخلاف بھی تحقیقات ہورہی ہیں۔