Sunday, September 8, 2024

پرویز خٹک کی صحت اجازت نہیں دیتی، پھر بھی دھمکیاں دیتے ہیں، رانا ثنا

پرویز خٹک کی صحت اجازت نہیں دیتی، پھر بھی دھمکیاں دیتے ہیں، رانا ثنا
January 17, 2016
  لاہور(92نیوز)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک پر کڑی  تنقید،کہتےہیں کہ  ان کی صحت اجازت نہیں دیتی، پھر بھی دھمکیاں دیتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ پرویز خٹک شکر کریں کہ کنٹینر پر تیز ہوا نہیں چلی ورنہ اڑ جاتے۔انہوں نے کہا کہ  وہ بڑھکیں مارتے ہیں لیکن اپنے صوبے میں تو کچھ کر نہیں سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ  کالا باغ ڈیم دشمن کی سازشوں کی وجہ سے نہیں بن سکا۔