Saturday, April 20, 2024

پرویز خٹک کا مولانا فضل الرحمان کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

پرویز خٹک کا مولانا فضل الرحمان کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
November 2, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے چیئرمین اور  وزیر دفاعپرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت اتنی لاچار نہیں کہ 20 ،30 ہزار افراد آئیں اور تختہ الٹ دیں ، اگر آزادی امرچ کے شرکا آگےبڑھے تو  معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی ، پھر شکوہ نہ کرنا۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی  کے  اجلاس کے بعد  حکومتی مذاکراتی ٹیم  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ملک میں   افراتفری پھیلی تو اداروں کو آگے آنا پڑے گا ، اگر ملک کو نقصان ہوا تو ذمہ دار مولانا فضل الرحمان ہوں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ  وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا بیان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے،  پر عدالت جائیں گے ، مولانا فضل الرحمان کا بیان لوگوں کو اکسانے پر مبنی ہے، امید ہے اپوزیشن اپنے معاہدے پر قائم رہے گی،وزیراعظم کے گھر آ کر استعفیٰ لینے والے غلط فہمی میں نہ رہیں۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ  افراتفری کے کچھ نہ کچھ مقاصد ہوں گے،کشمیر کا مسئلہ پس پشت چلا گیا، بھارت خوشیاں منا رہا ہے،اپوزیشن ہماری کارکردگی اور ڈلیوری کیوجہ سے خوفزدہ ہوکر جمع ہوئی ہے،ملک کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری اپوزیشن پر ہوگی۔