Saturday, April 27, 2024

پرویز خٹک انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی خصوصی کمیٹی کے سربراہ مقرر

پرویز خٹک انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی خصوصی کمیٹی کے سربراہ مقرر
September 28, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی خصوصی کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی خصوصی کمیٹی کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک کے نام کی منظوری دیدی ہے۔ کمیٹی میں اراکین قومی اسمبلی اور سنیٹرز شامل ہوں گے جب کہ حکومت اور اپوزیشن کے 12،12 اراکین کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے ممبران کے نام اسپیکر کو بھجوادیے ہیں۔ اسپیکر ایوان میں کمیٹی کا باضابطہ اعلان کریں گے اور نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد کمیٹی کام شروع کرے گی۔ کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں ٹی او آرز طے کرے گی۔