Friday, March 29, 2024

پرویز الٰہی کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات

پرویز الٰہی کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات
November 7, 2019
اسلام آباد  ( 92 نیوز ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لئے ان کی رہائشگاہ پر پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات شروع ہو چکی ہے ۔  گزشتہ 50 گھنٹوں میں چودھری برادران کی مولانا فضل الرحمان سے یہ چوتھی ملاقات ہے ۔ ملاقات سے قبل چودھری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سب دعا کریں کوئی حتمی فیصلہ ہو جائے ، جب تک معاملہ حل نہیں ہوتا کوشش جاری رہے گی ۔ حکومت اور مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آزادی مارچ اور دھرنے سے متعلق ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی بھی معاملہ  کسی نہج تک نہ پہنچا سکی جس کے بعد اب چودھری برادران معاملہ حل کرانے کے لئے کوشاں ہیں ۔