Monday, September 16, 2024

پرویز الٰہی نے عمران خان کی اسپیکر قومی اسمبلی بننے کی پیشکش قبول کر لی

پرویز الٰہی نے عمران خان کی اسپیکر قومی اسمبلی بننے کی پیشکش قبول کر لی
August 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) عام انتخابات 2018 کے کامیاب انعقاد کے بعد حکومت سازی کا سلسلہ جاری ہے ۔ نمبر گیم کے مطابق پاکستان  تحریک انصاف مرکز  ، پنجاب اور پختونخوا میں حکومت بنانے  کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ دو تہائی نشستیں نہ ملنے کے باعث پی ٹی آئی کی جانب سے آزاد امیدواروں سمیت  کچھ ہم خیال جماعتوں سے اتحاد کیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان نے  مجھے اسپیکر قومی اسمبلی بنانے  کی پیشکش کی جو چودھری شجاعت حسین نے قبول کرلی ۔ چینل 92 نیوز کے پروگرام ’’ہو کیا رہا ہے ‘‘ میں  گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مجھے مسلم ن کی جانب سے بھی بڑے عہدے کی آفر ہوئی مگر میں نے ٹھکرادی۔