Sunday, May 12, 2024

پرویز الہٰی سے ڈاکٹر طاہر القادری کا ٹیلیفونک رابطہ، شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی

پرویز الہٰی سے ڈاکٹر طاہر القادری کا ٹیلیفونک رابطہ، شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی
November 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ڈاکٹر طاہر القادری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، طاہر القادری نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ 

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا، چودھری شجاعت حسین بڑے ملنسار اور سلجھے ہوئے شخصیت کے مالک ہیں، انہوں نے چودھری شجاعت کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

چودھری پرویز الہٰی نے ڈاکٹر طاہر القادری کا شکریہ ادا کیا اور اُن کی بھی خیریت دریافت کی۔

علاوہ ازیں قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے کمبوڈیا کے سفیر ڈبلیو پیٹرک مرفی نے ملاقات کی۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا پاکستان کمبوڈیا کی ترقی میں تعاون کر رہا ہے، عالمی صورت حال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، صحت اور خوراک میں انسانیت کو درپیش مشکلات کا حل مل جل کر نکالا جا سکتا ہے۔

کمبوڈیا کے سفیر نے ملاقات میں کہا پاکستان خوبصورت اور امن پسند ملک ہے، پاکستان کیساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔