Sunday, May 19, 2024

پرویز الہٰی سے حمزہ شہباز کی ملاقات، پنجاب اسمبلی اجلاس احسن انداز میں چلانے پر تبادلہ خیال

پرویز الہٰی سے حمزہ شہباز کی ملاقات، پنجاب اسمبلی اجلاس احسن انداز میں چلانے پر تبادلہ خیال
June 19, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس کو احسن انداز میں چلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے اسمبلی چیمبر میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے آئندہ ہونیوالے اسمبلی اجلاس احسن انداز میں چلانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ مکمل ہونے پر اسپیکر اسمبلی کو مبارکباد دی اور اس حوالے سے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس کا پُرامن ماحول میں منعقد ہونا سیاسی روایات کو پروان چڑھانے کیلئے اہم اقدام ہے۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ اللہ تعالی نے مجھے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کو ختم نبوت کے حوالے سے آیات و احادیث سے آراستہ کرنے کا شرف عطا فرمایا۔ کہا کہ، پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت حقیقی معنوں میں اسلامی روایات کی عکاس اور پاکستانی عوام کی اُمنگوں کی ترجمان ہے۔

چودھری پرویز الہی نے تمام سیاسی جماعتوں، ارکان اسمبلی اور جید علماء کرام کا بھی شکریہ ادا کیا۔