Sunday, May 12, 2024

پرویز الہٰی سے بزنس کمیونٹی ارکان کی ملاقات، درپیش مسائل سے آگاہ کیا

پرویز الہٰی سے بزنس کمیونٹی ارکان کی ملاقات، درپیش مسائل سے آگاہ کیا
August 21, 2020
لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے بزنس کمیونٹی کے ارکان نے ملاقات کی، چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ بزنس مین کمیونٹی ملکی معیشت کو کھڑا کرنے میں پیش پیش ہے، ان کے مسائل حل کیے جانے چاہئیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں!، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے بزنس مین کمیونٹی کے رکن فرحت سہگل اور رومان سہگل نے ملاقات کی۔ اس موقع پراسپیکر پنجاب اسمبلی کو کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ملکی معیشت دباؤ کا شکار ہے، سب اپنا اپنا فرض ادا کریں، بزنس مین ملک کی اکانومی کو چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، وہ معیشت کو کھڑا کرنے کے لیے پیش پیش ہیں۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بزنس مینوں کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ چودھری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کا پہیہ چلے گا تو ملک کی اکانومی کی صورتحال بہتر ہو گی۔