Saturday, April 20, 2024

پرویز الٰہی سے آجاسم شریف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

پرویز الٰہی سے آجاسم شریف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
October 24, 2020

لاہور ( 92 نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ایم پی اے آجاسم شریف نے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں  آجاسم شریف کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الٰہی کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کیے گئےفلاحی منصوبوں کو عوام آج بھی یاد کرتے ہیں ۔ چودھری برداران  کی جانب سے شروع کیے گئے1122 جیسے ادارے کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

آجاسم شریف نے مزید کہا کہ  مجھےآج بھی وہ وقت یاد ہے جب چودھری برادران کے دور میں سرکاری اسپتالوں میں اسپیکر پر اعلان کیے جاتے تھے کہ یہاں ادویات فری ملتی ہیں ، آج عوام اس آواز کو سننے کیلئے ترس رہے ہیں ،موجودہ صورتحال میں عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہو گا۔