Thursday, April 25, 2024

پرویز الہٰی سے شیعہ علماء کونسل وفد کی ملاقات، تحفط بنیاد اسلام بل تحفظات پر لائحہ عمل مرتب

پرویز الہٰی سے شیعہ علماء کونسل وفد کی ملاقات، تحفط بنیاد اسلام بل تحفظات پر لائحہ عمل مرتب
July 27, 2020
لاہور (92 نیوز) اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے شیعہ علماء کونسل کے وفد نے ملاقات کی، تحفط بنیاد اسلام بل پرتحفظات دورکرنے پرلائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام مسالک کے علماء کے ساتھ صدقِ دل سے مشاورت کر رہے ہیں۔ ملاقات میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، میاں شفیع محمد ایم پی اے، چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ محمد طاہر اشرفی اور سابق ایم پی اے سید تقلید رضا بھی موجود تھے۔ وفد کے ارکان میں مرکزی سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و ناظم اعلیٰ حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور علامہ محمد افضل حیدری، سبزواری صدر شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب، علامہ ملک محمد باقر گھلو مدرس جامعتہ المنتظر لاہور، علامہ سید سبطین حیدر بھی شامل تھے۔