Friday, April 26, 2024

پرویز الہٰی سے اکرم مسیح گل اور اسلم پرویز کی ملاقات، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی

پرویز الہٰی سے اکرم مسیح گل اور اسلم پرویز کی ملاقات، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی
November 19, 2020
لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور اکرم مسیح گل اور اسلم پرویز گل نے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی طبیعت سے متعلق دریافت کی۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور اکرم مسیح گل اور اسلم پرویز گل نے ملاقات کی، دونوں رہنماوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیرت دریافت کی۔ چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کا پاکستان کا مثبت پہلو بیرون ملک اُجاگر کرنے میں بڑا کر دار ہے۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی مزید بولے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وہاں پر پاکستان کے سفیر ہیں۔ اکرم مسیح گل نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ آپ نے کرسچن برادری کے لیے جو کام کئے ان کی مثال نہیں ملتی، آپ کے دورحکومت میں اقلیتوں کے لیے پہلی بار وزارت قائم کی گئی، پہلی بارمینارٹی کے تعلیمی اداروں کو واپس کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کے دور میں تعمیر و ترقی کیلئے فنڈز قائم کیے گئے اور کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیئے گئے۔