Friday, April 26, 2024

پروٹیز نے گھر کے شیروں کی تیسرے ون ڈے میں درگت بنادی

پروٹیز نے گھر کے شیروں کی تیسرے ون ڈے میں درگت بنادی
October 18, 2015
  راجکوٹ(سپورٹس ڈیسک)پروٹیز نے ایک بار پھر گھرکے شیروں کی    درگت بناتے ہوئے تیسرے ون ڈے میں اٹھارہ رنز سے شکست کا مزہ چکھا دیا ،پروٹیز نے کرکٹ کے چودھری کی ایک بھی نہ چلنے دی اور  سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق راجکوٹ کے اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے تیسرے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو ان کا فیصلہ صحیح ثابت ہوا ،پروٹیز بلے باز ڈی کوک نے سنچری داغ کر گھر کے شیروں کو حواس باختہ کر دیا  جبکہ  پروٹیز نے 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 270رنز بنائے ۔ 271رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے محتاط انداز اپنایا اور ابتدائی 10 اوورز میں افتتاحی  بلے بازوں نے 41 رنز کی شراکت قائم کی تو شیکھردھاون 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد روہت شرما 113 کے مجموعی سکور پر چلتے بنے ۔

بھارتی کپتان دھونی نے پروٹیز گیند بازوں کے سامنے کچھ مزاحمت کی لیکن 47زنز بنانے کے بعد ان کی ہمت بھی جواب دیگی اور پویلین لوٹ گئے  ،بھارتی ٹیسٹ کپتان  ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77 رنز کی اننگز کھیلی لیکن مورنے مورکل نے  ان کا کیچ آؤٹ کیا ،ریہانے 4 اور سریش رائنا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے مورنے مورکل نے 4، جے پی ڈومنی اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے مورنے مورکل کو مرد میدان قرار پائے۔