Thursday, April 25, 2024

پروٹیز نے بھارتی سورماﺅں کا غرور راج کوٹ کی گراﺅنڈ میں دفن کر دیا

پروٹیز نے بھارتی سورماﺅں کا غرور راج کوٹ کی گراﺅنڈ میں دفن کر دیا
October 19, 2015
راج کوٹ (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ نے بھارت کو تیسرے ون ڈے میں اٹھارہ رنز سے شکست دے دی۔ پروٹیز کو میزبان ٹیم پر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ سخت سکیورٹی میں راج کوٹ میں کھیلا گیا۔ مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر دو سو ستر رنز بنائے۔ کوئنٹن ڈی کوک ایک سو تین رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم چھ وکٹوں پر دو سو باون رنز بنا سکی۔ مورنے مورکل چار بھارتی کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کر کے مین آف دی میچ قرار پائے۔