Sunday, September 8, 2024

پروٹوکول کے خلا ف آواز اٹھانیوالی پارٹی  خود پروٹوکول کی رسیا

پروٹوکول کے خلا ف آواز اٹھانیوالی پارٹی  خود پروٹوکول کی رسیا
August 8, 2015
ہری پور(92نیوز)وی آئی پی کلچر کیخلاف آواز بلند کرنے والی تحریک انصاف کے چئیرمین کی اہلیہ ریحام خان ہری پور میں مکمل سرکاری پروٹوکول انجوائے کرتی رہیں الیکشن مہم میں ان کے آگے پیچھے سرکاری گاڑیاں دوڑتی رہیں ضلعی انتظامیہ کے اہلکار ان کے دائیں بائیں گھومتے رہے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے سربراہ اور پارٹی قیادت ہمیشہ وی آئی پی کلچر کی مخالفت میں نعرے لگاتے رہے ہیں کپتان اور اس کے کھلاڑی کبھی نون لیگ کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں تو کبھی پیپلز پارٹی کے آصف زرداری اور قائم علی شاہ کی جانب توپوں کا رخ موڑ دیتے ہیں مگر یہ دیکھئے کہ پارٹی عہدے کے بغیر ہی ریحام خان کس طرح سرکاری پروٹوکول میں  گھوم پھر رہی ہیں۔ ہری پور میں الیکشن مہم کے دوران عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی گاڑی کے آگے اور پیچھےخیبرپختونخوا پولیس کی گاڑیاں دوڑتی نظر آئیں  پختونخوا پولیس کے پندرہ سے زیادہ اہلکار ریحام خان کی سیکیورٹی پر مامور رہیں جبکہ ایلیٹ فورس کے جوان بھی محترمہ کی سیکیورٹی سنبھالے ہوئے ہیں۔ ہری پور ضلعی انتظامیہ نے ان کے سکواڈ میں ایک ایمبولنس بھی شامل کروا رکھی ہے،ریحام خان کے پاس سرکاری تو کیا کوئی پارٹی عہدہ بھی نہیں  مگر انہیں پارٹی کی الیکشن مہم میں ایک وفاقی وزیر کے برابر پروٹوکول دے کر قومی خزانے پر بوجھ ڈالا گیا۔