Sunday, April 28, 2024

پروٹوکول کے آگے آنے پر پولیس موبائل نے معروف فنکار فخر عالم کی گاڑی کو ٹکر مار دی

پروٹوکول کے آگے آنے پر پولیس موبائل نے معروف فنکار فخر عالم کی گاڑی کو ٹکر مار دی
September 7, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں وی آئی پی کلچر کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ اس بار نشانہ بنے معروف فنکار فخرعالم ۔ پروٹوکول کے آگے آنے پرپولیس موبائل نے فخرعالم کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ فخرعالم نے بتایا کہ سادہ لباس اہلکاروں نے بد تمیزی بھی کی اور کہا کہ صاحب  آرہے ہیں، گاڑی ہٹاو۔ فخرعالم نے گاڑی سے اترے تو کچھ اہلکار انہیں پہچان گئے ۔ فخرعالم پوچھتے رہے کس کا پروٹوکول ہے لیکن اہلکاروں نے نہیں بتایا۔ فخرعالم نے سوال کیا کہ کیا ملک میں ایک عام شہری کی اسی طرح تذلیل کی جاتی رہے گی۔ یہ بھی کہا کہ عام شہری کو اس کے حقوق ملنے چاہیں۔ آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی ساوتھ سے تفصیل رپورٹ بھی طلب کر لی۔