Sunday, September 8, 2024

پروٹوکول معاملہ‘ ڈاکٹرعظمیٰ خان نے مریم نواز کو خط لکھ کر معذرت کر لی

پروٹوکول معاملہ‘ ڈاکٹرعظمیٰ خان نے مریم نواز کو خط لکھ کر معذرت کر لی
July 3, 2016
لاہور (92نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بہن ڈاکٹرعظمیٰ خان نے مریم نواز کو خط لکھ کر تحریری طور پر معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ خان نے جمعہ کے روز اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بھی خط میں تحریر کی ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وہ نماز جمعہ ادائیگی کے لیے اپنی کار میں بچوں کے ہمراہ گلبرگ سے گزر رہی تھیں۔ سامنے سے ایک سکیورٹی پروٹوکول آیا جس کی ایک گاڑی نے ان کا راستہ روکا اور اہلکاروں نے ان پر اسلحہ تان لیا۔ اس دوران گارڈز نے میری بیٹی کو گاڑی سے اترنے پر گولیاں مارنے کی دھمکیاں دیں تاہم وہ گاڑیں سے اتریں اور اس گھر کے اندر چلی گئیں جہاں سکیورٹی کا قافلہ داخل ہوا تھا۔ ڈاکٹر عظمیٰ کے مطابق انہوں نے مالک مکان سے احتجاج کیا تو انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی صاحبزادی ان کے گھر آئی ہیں اور یہ ان کی سکیورٹی ہے جس کے بعد ساری غلط فہمی پیدا ہوئی تاہم وہ مریم نواز کا نام غلط طور پر اچھالے جانے پر معذرت چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ عاصم گجر نے ان کے ساتھ جھوٹ بولا اور اپنے مہمان کا نام چھپانے کے لیے مریم نواز کا نام لیا۔ آپ میری معافی قبول کریں۔ میں عاصم گجر کی بات کو سچ سمجھ بیٹھی تھی۔