Thursday, April 18, 2024

پروٹوکول ختم !!! خیبرپختونخوا میں وزیراعظم کیلئے بھی ٹریفک نہیں روکی جائیگی : عمران خان

پروٹوکول ختم !!! خیبرپختونخوا میں وزیراعظم کیلئے بھی ٹریفک نہیں روکی جائیگی : عمران خان
December 27, 2015
کراچی (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعظم کے لیے بھی ٹریفک نہیں روکی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بغیر پروٹوکول کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئے۔ ائیر پورٹ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے نام لیے بغیر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ خفیہ اداروں کے مطابق انکی جان کوبھی خطرہ ہے مگر اسکا یہ مطلب نہیں کہ عوام کو مشکل میں ڈال دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب قوم وی آئی پی کلچر سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔ خیبرپختونخوا سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کردیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اب خیبرپختونخوا میں وزیر اعظم کے لیے بھی ٹریفک نہیں روکیں گے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے جلد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی بھی نوید سنا دی اور کہا کہ کارکنان خود اپنے نمائندے چنیں گے۔