Monday, May 13, 2024

پروٹوکول آفیسر پاکستان ہائوس مدینہ منورہ چودھری وحید انتقال کر گئے

پروٹوکول آفیسر پاکستان ہائوس مدینہ منورہ چودھری وحید انتقال کر گئے
September 25, 2019
مدینہ منورہ (92 نیوز) عاشق رسول اور حاجیوں کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر رہنے والے پاکستان ہائوس مدینہ منورہ کے پروٹوکول آفیسر چودھری وحید کنگ فہد اسپتال مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے۔ مرحوم چودھری وحید کو ہارٹ اٹیک کے باعث کنگ فہد اسپتال لایا گیا، جہاں وہ 2 دن زیر علاج رہے مگر جانبر نہ ہو سکے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عشا ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری ، رفقا اور پاکستان ہائوس سے وابستہ شخصیات اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین جنت البقیع میں کی گئی۔ چودھری وحید نیک سیرت ہونے کے ساتھ ہمیشہ خدمت کے جذبے سے سرشار رہتے تھے۔ وہ25سال سے پاکستان ہائوس مدینہ منورہ میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔