Friday, April 19, 2024

پروموشن بورڈ نے 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی

پروموشن بورڈ نے 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی
March 13, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پرموشن بورڈ کے اجلاس میں36بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والے آرمی افسروں میں مختلف فارمیشنز کے 25 جبکہ آرمی میڈیکل کور کے 11 افسران شامل ہیں، آرمی میڈیکل کور کی عبیرہ چودھری چودھری خاتون میجر جنرل ہیں۔ ترقی پانے والوں میں فہیم عامر، راشد محمود، عبدالمعید، شاہد منظور، ارشد محمود، محمد عاطف منشا، افتخار حسن چودھری، محمد عمر بشیر، اسد الر حمان، واجد عزیز، کامران تبریز، محمد رضا، چودھری عامر اجمل شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جواد احمد قاضی، احسان علی، کامران نذیر، شبیر ناریجو، عادل رحمانی، جاوید دوست چانڈیو، سید آصف حسین، محمد اسحاق خٹک، احمد بلال، محمد شہباز تبسم، ظفراقبال اور عمران اللہ کو بھی ترقی دی گئی۔ آرمی میڈیکل کور سے محسن محمد قریشی،ظہیر اختر،محمود سلطان،حفیظ الدین،  سلمان سلیم، محمد ظفر،خرم شہزاد، بلال عمیر،عتیق الرحمٰن سلہریا، راؤ علی شان اور عبیرہ چودھری کو میجر جنرل کے عہدے ترقی دی گئی۔