Saturday, May 11, 2024

پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے پاکستان کو بین الاقوامی چیمپئن شپ کرانے کی اجازت دیدی

پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے پاکستان کو بین الاقوامی چیمپئن شپ کرانے کی اجازت دیدی
August 24, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کے لیے اچھی خبر،پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے پاکستان کو نومبر میں بین الاقوامی چیمپئن شپ کرانے کی اجازت دے دی۔

سات سے گیارہ نومبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں  انٹرنیشنل اسٹارز بھی  شرکت کریں گے,ایونٹ میں مینز کے ساتھ  خواتین کیٹگری کے بھی  مقابلے ہوں گے .

مینز ایونٹ کی انعامی رقم 30 ہزار امریکی ڈالرز ہو گی، جبکہ خواتین ایونٹ کی انعامی رقم 10 ہزار امریکی ڈالرز ہو گی.سیکرٹری پاکستان اسکواش فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کورونا کے فورا بعد بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی ملنا خوش آئند ہے۔.