Sunday, September 8, 2024

 پروفیسرڈاکٹر شبیر لہری پی ایم ڈی سی  کے صدر منتخب

 پروفیسرڈاکٹر شبیر لہری پی ایم ڈی سی  کے صدر منتخب
January 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز)معروف نیورو سرجن پروفیسر شبیر لہری پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر منتخب ہوگئے،کہتے ہیں کہ کرپشن اورعطائی ڈاکٹروں کے خلاف مہم چلائیں گے،چھ رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کا چناو بھی مکمل ہوگیا ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان میڈیکل اور ڈینٹل کونسل کے انتخابات آج اسلام آباد میں ہوئے ، معروف نیورو سرجن ڈاکٹر شبیر لہری کونسل کے صدر منتخب ہوگئے، ڈاکٹر لہری کو 18 ووٹ جبکہ ان کے مد مقابل عبدالخالق نوید کو 10 ووٹ ملے، ڈاکٹر لہری نے کرپسن کے خلاف مہم کا اعلان کردیا ۔ پروفیسر شبیر سوسائٹی آف نیوروسرجن کے سربراہ  بھی ہیں ، کونسل کے انتخابات جیتنے پر ساتھی ڈاکٹروں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھار کیں اور گلے مل مل کر خوشی منائی، پروفیسر عابد فاروقی  نائب صدر ،،ڈاکٹر مسرت حسین ، ڈاکٹر فیروز جہانگیر  ڈاکٹر فرخ اعجازڈاکٹر تاج محمد خان، ڈاکٹر عامر بندیشہ اور ڈاکٹر شفیق کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے۔ نئے ارکان منتخب ہونے پر پی ایم ایم ڈی سی سے ڈاکٹر عاصم کا 8 سالہ راج مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔