Friday, April 26, 2024

پروفیسرسلمان حیدرکی بازیابی کیلئے وزیرداخلہ کا پولیس کو کوششیں تیز کرنے کا حکم

پروفیسرسلمان حیدرکی بازیابی کیلئے وزیرداخلہ کا پولیس کو کوششیں تیز کرنے کا حکم
January 7, 2017

 اسلام آباد(92نیوز)انسانی حقوق کے کارکن پروفیسر سلمان حیدر کی بازیابی کے لئے وزیر داخلہ چودھری نثار نے اسلام آباد پولیس کو کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق انسانی حقوق کے کارکن پروفیسرسلمان حیدر کے اغوان پر وفاقی وزیرداخلہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔وزیرداخلہ نے سلمان حیدرکی باحفاظت بازیابی کیلئے وفاقی پولیس کو کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔  چودھری نثار کا کہنا ہے کہ سلمان حیدرکی بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،اورسیف سٹی کی مدد سے سلمان حیدر کا جلدازجلد پتہ لگایا جائے۔